رانچی،7 فروری ؛جھارکھنڈ میں کورونا کی رفتار بتدریج کمزور پڑ رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 543 مریض شفایاب جبکہ اس وباکی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق رانچی سے 78، بوکارو سے دس، دیوگھر سے تین، دھنباد سے دو، دمکا سے چھ، مشرقی سنگھ بھوم سے 177، گڑھوا سے پانچ، گریڈیہ سے ایک، گوڈا سے دو۔ ہزاری باغ سے ایک، جامتاڑا سے دو، کوڈرما سے27،پلامو سے ، رام گڑھ سے چھ، سمڈیگا سے30 اور دو کیسزمغربی سنگھ بھوم ضلع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاست کے ضلع دھنباد سے ایک مریض کی کورونا سے موت ہوگئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 431625 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 423698 مریض کورونا سے شفایاب جب کہ 5311 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔