ہرادون : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کانگریس اور ان کے لیڈروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’چار دھام‘ ان کے لیے ایک خاندان ہے،
وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) ایک ایسی جماعت ہے جو عام لوگوں کے مفاد میں سوچتی ہے اور ترقی کے لیے کام کرتی ہے۔
اتراکھنڈ کے لوہاگھاٹ اسمبلی حلقہ سے پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹر چوہان نے کہاکہ چار دھام کا مطلب ملک کے لوگوں اور ہمارے لیے بدری ناتھ، کیدارناتھ، گنگوتری اور یمونوتری ہے، لیکن کانگریسی لیڈروں کے لیے محترمہ سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور رابرٹ واڈرا ’چار دھام‘ ہیں۔
کانگریسی لیڈران عوام کے لیے کچھ کرنے کے بجائے اپنے ہی دھاموں میں چکر لگاتے ہیں۔