بنارس۔ (وارتا)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر اعظم عہدہ کے امیدوار نریندر مودی کے بنارس سے الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد کانگریس میں ان کے خلاف امیدوار منتخب کرنے کیلئے تذبذب کی حالت بنی ہوئی ہے۔ مقامی عہدیداران اور کارکنان چاہتے ہیں کہ امیدوار مقامی ہو جبکہ اعلیٰ قیادت بی جے پی کے وزیر اعظم عہدہ کے امیدوار اور گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی و عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کے میدان میں آجانے سے بڑا نام چاہتی ہے جو ان دونوں کو زبردست ٹکر دے سکے۔ سما جوادی پارٹی بھی اپنا امیدوار اعلان کر چکی ہے لیکن کانگریس ابھی تک تذبذب کی حالت میں پھنسی ہوئی ہے۔ ضلع صدر پرگیا ناتھ شرما کی صدارت میں پارٹی دفتر میں عہدیداران نے کل شام ایک جلسہ کر کے کہا تھا کہ امیدوار وہ ہو جو بنارس کی تاریخ ،جغرافیا اور مسائل سے اچھی طرح واقف ہو اور عوام کو ہمیشہ مہیا رہے۔