لکھنؤ:09فروری(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے لوگوں کو اپوزیشن پارٹیوں کے لبھاونے وعدوں سے محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی تنگ اور پرتشددسرگرمیوں والی حکومت کو ہٹا کر بی ایس پی ہی روزی۔
روزگار اور ترقی پسند بھروسے مندحکومت دے سکتی ہے۔محترمہ مایاوتی نے بدھ کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں و ذات پات و فرقہ پرست سرگرمیوں کی وجہ سے بے روزگاری، غریبی اور مہنگائی شباب پر ہے۔