کانپور: عام آدمی پارٹی(عاپ) کے راجیہ سبھا و اترپردیش کے پارٹی انچارج سنجے سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سے وابستہ مسائل کے بجائے مذہب اور ذات کی سیاست میں ماہر بی جے پی کے لوگ نہ تو بھگوان رام کے ہیں.
اور نہ ہی کسی کام کے ہیں اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے دوران عاپ امیدواروں کی حمایت میں یہاں پہنچے سنگھ نے اتوار کو ایک عوامی ریلی میں کہا کہ بی جے پی کے پاس اسمبلی انتخابات میں کوئی انتخابی ایجنڈا نہیں ہے۔
اس لئے وہ لوگوں کو آپس میں لڑانے کی بات کررہی ہے۔
بی جے پی کا نام ہی بھارتیہ جھگڑا پارٹی ہے۔