میکسکو: اچانک لاتعداد پرندے معمول کی پرواز کے دوران باری باری زمین پر گرکر مرنے سے عوام خوفزدہ اور ماہرین تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔یہ واقعہ میکسیکو کے شمالی شہر کواؤ تیموک میں پیش آیا ہے جہاں بہت تیزی سے پرندے پکے ہوئے پھلوں کی طرح سڑکوں پر گرے ہیں۔ اس واقعے سے ایک جانب تو لوگوں میں ڈر اور پریشانی ہے تو دوسری جانب سائنسداں اس کی مختلف وضاحتیں دے رہے ہیں۔









