لکھنؤ:15فروری(یواین آئی) اترپردیش میں پیر کو منعقد ہوئے اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ میں 64.42فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔جو سال 2017 میں ہوئی ووٹنگ65.53فیصدی کے مقابلے میں 1.11فیصدی کم ہے۔
الیکشن کمیشن نے منگل کو 9اضلاع کی 55سیٹوں پر ہوئی ووٹنگ کے اعدادوشمار جاری کئے جس کے مطابق ضلع امروہہ میں سب سے زیادہ71.98فیصدی جبکہ ضلع بدایوں میں سب سے کم 59.24فیصدی ووٹنگ ہوئی۔