برسلز ؛یورپی یونین نے اسرائیل کی این ایس او کمپنی کے تیار کردہ پیگاسس سافٹ ویئر پر پابندی کا مطالبہ کردیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق یورپی یونین کے ڈیٹا واچ ڈاگ نے سافٹ ویئر پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔
ای ڈی پی ایس کا کہنا ہے کہ پیگاسس اسپائی سافٹ ویئر سے شہریوں کے نجی معاملات میں مداخلت کی جارہی ہے۔ دنیا بھر میں سیاست دانوں اور دیگر سرکردہ رہنماؤں کے فون کی جاسوسی کے الزام پر اسرائیلی کمپنی عالمی دباؤ کا شکار ہے۔ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فرانسیسی میڈیا تنظیم فوربڈن اسٹوریز کو گزشتہ سال 50 ہزار سے زائد فون نمبروں تک رسائی ملی تھی۔