نئی دہلی، 16 فروری (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے 11ویں فہرست جاری کرتے ہوئے تین امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔
بدھ کو یہاں بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے ان ناموں کو منظوری دے دی ہے۔
پارٹی نے سیواپوری اسمبلی سیٹ سے نیل رتن سنگھ پٹیل، رابرٹس گنج سے بھوپیش چوبے اور دودھی سے رام دلار گوڑ کو امیدوار بنایا ہے۔
بی جے پی نے 403 رکنی اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے اب تک 367 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ اتر پردیش میں بی جے پی اپنا دل اور نشاد پارٹی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑ رہی ہے۔