مہوبہ : اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے جمعہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کو تین طلاق دیئے بغیرریاست کے مسلمانوں کا بھلا ممکن نہیں ہے۔
تیسرے مرحلے کی مہم کے آخری دن بندیل کھنڈ کے مہوبہ اور کل پہاڑ میں جن ادھیکار پارٹی کے امیدواروں کی حمایت میں منعقدہ انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ مسلمانوں کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے۔
کوئی نہیں چاہتا تھا کہ یہ کمیونٹی پڑھ لکھ کر ترقی کرے اور اپنی مضبوط پوزیشن بنائے۔