نائجیریا کے مسلمانوں نے ملک کی اسلامی تحریک کی کال پر نماز جمعہ کے بعد دار الحکومت ابوجا کی قومی مسجد کے باہر سعودی اتحاد کے خلاف مظاہرے کئے اور یمنی عوام کی حمایت کا اعلان کیا۔
سعودی اتحاد نے حالیہ دنوں میں کئی بار یمن کے مختلف صوبوں میں رہائیشی علاقوں پر مسلسل بمباری کی۔
جمعے کی نماز کے بعد نائجیریا کے عوام سڑکوں پر نکلے اور انہوں نے سعودی اتحاد کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور یمن کے بچوں اور عام شہریوں کے قتل عام پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔
نائجیریا کے مسلمان عوام نے یمنی بچوں، خواتین اور مردوں کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔
مظاہرین ایسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا ہوا تھا ہم یمن کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں۔
نائجیریا کے مظاہرین نے خود کو یمنی قرار دیا اور یمنی عوام کے قتل عام اور ان کے نسلی خاتمے پر تاکید کی۔