بیجنگ، 25 فروری ؛یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے خلاف احتجاج میں اب تائیوان نے بھی روس پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔ یہاں کی وزارت خارجہ نے اس کی اطلاع دی ہے۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا ’’حکومت کو اس بات پر شدید افسوس ہے کہ روس نے پرامن سفارتی مذاکرات کے ذریعے تنازعات کو حل کرنے کے بجائے دوسروں کو ڈرانے، دھمکانے کے لیے طاقت کا استعمال کرنے کا متبادل کا انتخاب کیا ہے‘‘
۔ روس ، یوکرین کے خلاف اپنی فوجی کارروائی کو جلد از جلد روکے اور سبھی متعلقہ فریقوں کے درمیان پرامن مذاکرات دوبارہ شروع کرے، اس کے پیش نظر جمہوریہ چین (تائیوان) کی حکومت روس کے خلاف بین الاقوامی اقتصادی پابندیوں میں شامل ہونے کا اعلان کرتی ہے‘‘۔