ماسکو، 26 فروری ؛ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے پریس سکریٹری سرگئی نیاکیفوروف نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس اس وقت ممکنہ بات چیت کیلئے تاریخ اور جگہ پر بات چیت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیف جنگ کے خاتمے اور امن پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔
زیلنسکی کے دفتر کے سربراہ کے مشیر میخائیلو پوڈولیاک نے کہا کہ زیلنسکی اور پوٹن یوکرین میں ممکنہ ثالثی کی پوزیشن پر بات کر سکتے ہیں۔
روس نے جمعرات کو علی الصبح یوکرین کے خلاف خصوصی فوجی آپریشن شروع کیا جب ڈونیٹسک اور لوہانسک کی علیحدہ جمہوریہ نے یوکرین کے فوجیوں کے حملوں سے اپنے دفاع کے لیے مدد کی درخواست کی۔
اس کے بعد مغربی ممالک نے روسی فوجی کارروائی کی شدید مذمت کی اور ماسکو پر پابندیوں کا دباؤ بڑھا دیا۔