بھوپال : جنگ زدہ یوکرین میں پھنسے مدھیہ پردیش کے 122 شہریوں کے پھنسے ہونے کی اطلاع اب تک سرکاری پورٹل سی ایم ہیلپ لائن پر موصول ہوئی ہے۔
ریاستی حکومت ان لوگوں کو بحفاظت واپس لانے کے لیے مرکزی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
ریاستی محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری راجیش راجورا نے دیر شام بتایا کہ یوکرین کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر وہاں پھنسے مدھیہ پردیش کے شہریوں کو بھی سفارت خانوں کی ہدایات پر عمل کرنے کو کہا جا رہا ہے۔