ماسکو، یکم مارچ (؛بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کی صورت حال کی “جلد ازجلد” تحقیقات شروع کرے گی۔
استغاثہ کریم خان نے پیر کو ایک بیان میں کہا ’’میں آج یہ اعلان کرتا ہوں کہ میں نے یوکرین کی صورت حال کی جلد از جلد تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں نے یوکرین کی صورت حال کی ابتدائی تحقیقات کا جائزہ لیا ہے اور تصدیق کی ہے کہ تحقیقات شروع کرنے کے لئے مناسب وقت ہے‘‘۔
مسٹر خان نے کہا کہ صورتحال کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یوکرین میں مبینہ جنگ جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے۔
استغاثہ نے بتایا کہ انہوں نے پہلے ہی تمام دستیاب شواہد کا پتہ لگانے کے لیے ایک ٹیم کو کام سونپا ہے۔ اب تحقیقات شروع کرنے کے لئے عدالت کے پری ٹرائل چیمبر سے اتھارٹی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
مسٹر خان نے کہا کہ وہ تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لیے بین الاقوامی برادری سے تعاون اور اضافی مالی اور رضاکارانہ امداد کا مطالبہ کریں گے‘‘۔