ماسکو، 2 مارچ ؛ اقوام متحدہ میں روس کے مستقل رکن گیناڈی گیتیلوف نے کہا ہے کہ مغربی اور مشرقی یوروپ سے جوہری ہتھیاروں کو واپس لینے کا وقت آ گیا ہے۔
’’مغربی اور مشرقی یوروپ سمیت دیگر مقامات سے جوہری ہتھیاروں کو ہٹانے کا صحیح وقت ہے‘‘۔ مسٹر گیتیلوف نے منگل کو لبنانی نشریاتی ادارے’ المیادین‘ کو بتایا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی فوجی اڈے روس کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور ماسکو طویل عرصے سے واشنگٹن سے ان ہتھیاروں کو روس کی سرحدوں سے ہٹانے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔
روسی سفارت کار نے کہا کہ امریکہ روس کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل یا سلامتی کونسل سے بے دخل نہیں کر سکے گا۔