ماسکو، 04 مارچ ؛ انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن (آئی ڈبلیو ایف) نے یوکرین میں فوجی آپریشن پر روسی اور بیلاروسی ایتھلیٹس پر بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت پر پابندی لگا دی ہے۔
آئی ڈبلیو ایف نے کہا،’ایگزیکٹو بورڈ نے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے اور روس اور بیلاروس کے تمام ایتھلیٹس، ٹیم آفیشل اور ٹیکنیکل آفیشل کو اگلے نوٹس تک کسی بھی بین الاقوامی یا براعظمی ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں حصہ لینے پر پابندی عائد رہے گی‘۔
علاوہ ازیں آئی ڈبلیو ایف کی جانب سے آئندہ اطلاع تک ان ممالک میں منظور شدہ کوئی بھی پروگرام منعقد نہیں کیا جائے گا۔