لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کو بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)، سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کو ہدف تنقید بناتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ پارٹیاں مذہب اور ذا ت پات کےنام پر سیاست کرتی ہیں جبکہ اترپردیش کے عوام کو درپیش اصل مسائل سے پہلو تہی کرتی ہیں۔
کانگریس لیڈر نے سونبھدر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا’ بی جے پی، ایس پی اور بی ایس پی صرف ’مذہب‘اور’ذات‘ کی بات کرتی ہیں ۔
وہ اصل مسائل پر بات نہیں کرتی ہیں کیونکہ وہ سمجھتی ہیں انہیں اس بنیاد پر ووٹ مل جائے گا۔