وارانسی: کانگریس کے سابق صدرو رکن پارلیمان راہل گاندھی نے جمعہ کو وزیر اعظم پر یوکرین میں پھنسے طلبہ کی بحفاظت وطنی واپسی کے لئے خاطر خواہ اقدام نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم جھوٹ بولتے ہیں.
یہاں ایک انتخابی ریلی میں راہل گاندھی نے ہندو فقرے کے ذریعہ بی جے پی اور بی جے پی لیڈروں کو گھیرا اور کہا ہندو ازم کا مطلب سچ ہوتا ہے۔
یہ لوگ ووٹ ہندوازم کے نام پر نہیں بلکہ دروغ گوئی کے نام پر لیتے ہیں۔
آپ بتائیے ہمارے مذہب میں کہاں لکھا ہے کہ آپ کو لاکھوں کروڑوں انسانوں سے درغ گوئی سے کام لینا چاہئے۔