کانپور (نامہ نگار)چکیری تھانہ علاقہ میں ایک نوجوان نے باپ کے سرزنش کرنے کی وجہ سے زہر کھالیا۔ طبیعت خراب ہونے پر کنبہ کے افراد نے اسے اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ موصولہ خبر کے مطابق جاجمئو واقع امبیڈکر نگر کچی بستی کے باشندے پرچورن کاروباری منان کی دکان ہے۔
اپنے والد کے ساتھ منان کا بیٹا عبدالحمید بھی ان کی مدد کرتاتھا۔کسی بات کے سلسلہ میں منان نے ۱۵دن قبل اپنے بیٹے کی سرزنش کی تھی والد کی سرزنش سے ناراض بیٹے نے زہر کھالیاتھا۔حالت خراب ہونے پر کنبہ کے افراد نے عبدالحمید کو ہیلیٹ اسپتال میں داخل کرایا تھا جہاں علاج کے دوران آج اس کی موت ہوگئی۔واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد اسپتال میں پہنچ کر پولس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔