کیف، 7 مارچ (؛ یوکرین کے تعلیم اور سائنس کے وزیر سرہی شکرلیٹ نے کہا کہ تقریباً 1700 غیر ملکی طلباء سومی شہر میں پھنسے ہوئے ہیں۔مسٹر شکرلیٹ نے یہ معلومات یوکرین کے ٹی وی چینل کو دی۔
مسٹر شکرلیٹ نے کہا’’اب تک سومی میں تقریباً 1,700 غیر ملکی طلباء پھنسے ہوئے ہیں۔ ہم ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ طلباء بنکروں میں محفوظ ہیں۔ انہیں گرم کھانا اور پانی فراہم کیا جا رہا ہے، کیونکہ اس وقت ان کا جانا ہر کسی کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔‘‘
24 فروری کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین پر زبردست حملہ کیا۔ روسی فوج گولہ باری کر رہی ہے اور بڑے انفراسٹرکچر کو تباہ کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ ان کی فوج رہائشی عمارتوں پر میزائل اور راکٹ برسا رہی ہے۔