ٹوکیو،8 مارچ ؛جاپان کی وزارت خارجہ نے یوکرین میں روسی فوجی کارروائی کے جواب میں روس اور بیلاروس کے خلاف تیسری پابندیوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔نئی پابندیوں کی فہرست میں 20 روسی اور 12 بیلاروسی شہریوں کے ساتھ ساتھ دو روسی اور 12 بیلاروسی تنظیموں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ بیلاروسی وزارت دفاع بشمول مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس اداروں کی برآمدات پر بھی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔
وزارت کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف، چیچن رہنما رمضان قادروف، تاجر بورس روٹنبرگ اور علی شیر عثمانوف اور دیگر پر بھی خصوصی طور پر ذاتی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
جاپانی وزارت خارجہ کے مطابق جاپان نے روس کو تیل صاف کرنے والے آلات کی برآمد پر بھی پابندی لگا دی ہے۔