واشنگٹن، 9 مارچ ؛امریکی وزیر تجارت جینا ریمنڈو نے کہا ہے کہ روس اور بیلاروس پر عائد پابندیوں کی تعمیل نہ کرنے والی چینی کمپنیوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
مسز ریمنڈو نے کہا کہ ’’ہم بنیادی طور پرایس ایم آئی سی کو بند کر سکتے ہیں کیونکہ ہم (امریکہ) انہیں اپنے آلات اور سافٹ ویئر استعمال کرنے سے روک سکتے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ انٹرنیشنل کارپوریشن (ایس ایم آئی سی) یا روس اور بیلاروس پر عائد امریکی برآمدی کنٹرول کے اقدامات کی خلاف ورزی کرنے والی چینی کمپنیاں بند کی جا سکتی ہیں۔