کانپور (نامہ نگار)بھارتیہ جنتا پارٹی وکانگریس دونوں مسلمانوں کو خوش کررہے ہیں۔ مذکورہ الزام آل انڈیا ہندومہاسبھا کے قومی صدر اوم پرکاش مشرانے پریس کانفرنس میں عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی سمیت کوئی بھی پارٹی ہندوؤں کے مفادات کی بات نہیں کرتی ہے۔بی جے پی نے اٹل بہاری باجپئی کی حکومت بننے سے قبل رام مندر کی تعمیر،دفعہ
۳۷۰کو ختم کرنے کا وعدہ کیاتھا لیکن انتخابات میں کامیاب ہونے کے بعد ان کی حکومت نے تمام وعدوں کو فراموش کردیا۔