لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے کاونٹنگ سے قبل حکمراں جماعت کے ذریعہ انتخابی نتائج میں ردوبدل کے لئے سنگین الزامات عادئ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی آفس کے سینئر افسران اضلاع کے ڈی ایم کو ان مقامات پر کاونٹنگ کو سست کر تے ہوئے دیر رات تک کاونٹنگ کرانے کی ہدایت دے رہےہیں جہاں پر بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے امیدوار ہار رہو ہوں۔
اچانک بلائی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی سربراہ نے کہا’وزیر اعلی کے پرنسپل سکریٹری اضلاع کے ڈی ایم کو کال کررہے ہیں اور انہیں اس بات کی ہدایت دے رہے ہیں کہ جن مقامات پر بی جے پی کے امیدوار ہاررہے ہوں وہاں پر کاونٹنگ کی رفتار کو سست کرتے ہوئے اسے دیر رات تک جاری رکھیں۔
اکھلیش نے اس تعلق سے اپنے بیان کو تقویت دینے کے لئے سابقہ انتخابات کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ الیکشن میں 47اسمبلی حلقے ایسے تھے جہاں پر بی جےپی امیدواروں کو 5ہزار سے بھی کم ووٹوں سے جیت ملی تھی۔
وارانسی کے ڈی ایم پر وہاں کے امیدواروں کو مطلع کئے بغیر ای وی ایم کو منتقل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایس پی سربراہ نے کہا’آج وارانسی میں ای وی ایم لدے ٹرک کو پکڑا گیا ہے۔جب کہ دو ٹرک گرفت سے باہر رہے۔اگر حکومت ووٹوں میں چوری اور نتائج میں ردو بدل کی کوشش نہیں کررہی ہے تو اسے بتانا چاہئے کہ ای وی ایم کہاں لے جائی جارہی تھیں؟۔امیدواروں اور سیاسی پارٹیوں کو اس تعلق سے آگاہ کیا جانا چاہئے تھے۔
اکھلیش نے سوال کیا کہ آخر بغیر سیکورٹی کے ای وی ایم کو کیونکر منتقل کیا گیا؟الیکشن کمیشن کی رہنماہدایات کے مطابق اگر ای وی ایم اسٹرانگ روم میں رکھی ہیں تو ہم امیدواروں کو مطلع کئے بغیر اسےمنتقل نہیں کرسکتے ہیں۔ایس اطلاعات امیدوار کو بھی ہونی چاہئے۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے وارانسی کے ڈی ایم کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
ایس پی سربراہ نے کہا کہ میں ایگزٹ پول پر تبصرہ کرنا نہیں چاہتا۔یہ ایگزٹ پول یہ ٹرینڈ اور تاثر قائم کرنے کے لئے کئے گئیں کہ بی جے پی جیت رہی ہے۔ تاکہ جب وہ ووٹوں کی چوری کریں تو کسی کو کوئی حیرت نہ ہو۔اکھلیش نے پارٹی کارکنوں و ایماندار شہریوں سے سامنے آکر جمہورت کی بچانے کی اپیل کی ۔انہوں نے کہا میں اپنے پارٹی کارکنوں سے خصوصی اپیل کرونگا کہ وہ ای وی ایم پر سخت نگاہیں رکھیں۔
ایس پی سربراہ نے کہا وارانسی کا معاملہ واحد معاملہ نہیں ہے اس سے پہلے بریلی میں کچرا بردار گاڑیوں سے بکسے ملے جس میں 500بیلٹ پیر برآمد کئے گئے اس سے پہلےضلع سونبھدر کے گوہراول ایس ڈی ایم بیلٹ پیروں کے ساتھ پکڑے گئے۔میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ الیکشن جمہوریت کو بچانے کا ہے بصورت دیگر تبدیلی کے لئے انقلاب کی ضرورت ہوگی۔
انہوں نے ایگزٹ پول پر خرچ ہونے والی موٹی رقم پر سوال کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ آخر یہ پیسے آتے کہاں سے ہیں۔ان ایگزٹ پولیس کے لئے پیسے کون دیتا ہے؟۔