لکھنؤ، 09 مارچ (یو این آئی) اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے دوران سات مرحلوں میں 403 سیٹوں کے لیے ہوئی ووٹنگ کے نتائج کے اعلان کا انتظار 10 مارچ کو ووٹوں کی گنتی کے ساتھ مکمل ہو جائے گا۔
سات مارچ کو ہونے والی پولنگ کے ساتویں اور آخری مرحلے کے بعد الیکشن کمیشن نے 10 مارچ کو ووٹوں کی گنتی کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
غور طلب ہے کہ اتر پردیش سمیت پانچ ریاستوں اتراکھنڈ، پنجاب، گوا اور منی پورمیں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد تمام ریاستوں کے ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو صبح 8 بجے ایک ساتھ شروع ہوگی۔