واشنگٹن، 10 مارچ ؛ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے روس کے ساتھ تنازع کے درمیان یوکرین کے لیے 1.4 بلین ڈالر کی ہنگامی مالی امداد کی منظوری دی ہے۔
بدھ کو ایک بیان میں آئی ایم ایف نے کہا’’ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کے ایگزیکٹیو بورڈ نے آج فوری مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے اور جنگ کے معاشی اثرات کو کم کرنے میں مدد کے لیے ایک ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ (آر ایف آئی ) کے تحت یوکرین کو 1.4 بلین ڈالر کی منظوری دی ہے۔”