لکھنؤ: کانگریس کے رہنما ذیشان حیدر کوعدم ڈسپلن کے الزام میں چھ سال کے لیے پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔
پارٹی میں الیکٹرانک میڈیا اور اردو پریس ڈپارٹمنٹ کے کنوینر ذیشان حیدر نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں شکست کے لیے پارٹی قیادت پر سوال اٹھایا تھا۔
انہوں نے کانگریس کی جنرل سکریٹری اور ریاستی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا کے پرسنل سکریٹری سندیپ سنگھ کو شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔