لکھنؤ: اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد جمعہ کو نئی حکومت کی تشکیل کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
اس کا باقاعدہ آغاز وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں موجودہ حکومت کی کابینہ کی آخری میٹنگ سے ہوا۔
میٹنگ کے بعد یوگی شام کو راج بھون گئے اور گورنر آنندی بین سے ملاقات کی اور حکومت کی مدت پوری ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے اپنا استعفیٰ پیش کیا۔