نیویارک، 12 مارچ ؛اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روسی فوج کی کارروائیوں کے دوران مارے گئے شہریوں کی تعداد 564 ہوگئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا کہ ہلاک افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ہلاکتوں کی اصل تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔
دریں اثنا امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ اگر روس کے کسی اقدام سے ناٹو کو خطرہ لاحق ہوا تو امریکہ ردعمل دے گا، خواہ اس سے عالمی جنگ ہی کیوں نہ شروع ہو جائے۔
یوروپی یونین نے بھی ماسکوپرپابندیوں کادائرہ مزیدبڑھانے کااعلان کردیا ہے۔
دوسری جانب یوٹیوب نے بھی روس کے سرکاری میڈیاچینلزفوری طورپر بلاک کردیئے اورروس نے اپنے اتحادی بیلاروس کو جدیدترین اسلحہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔