رام پور (نامہ نگار)سماجوادی پارٹی کے امیدوار نصیر خاں نے پارلیمانی حلقہ کے گاؤں میں انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ نصیر خاں نے شاہ آباد علاقہ کے گاؤں ادے پور، کھیڑی خورد، کھیڑی کلاں، بچ پوری، متوالی ، منصورپور وغیرہ گاؤں کا دورہ کیااور لوگوں سے ووٹ مانگے۔ اس موقع پر انہوں نے کانگریس وبی ایس پی پر غلط بیانات دینے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نفرت کی سیاست کررہی ہے۔ مذکورہ ان پارٹیوں کو عوام کے مسائل اور ان کے مفادات کی کوئی فکر نہیں ہے۔جبکہ سماجوادی پارٹی نے عوام سے جو بھی وعدے کئے ہیں ان میں سے ۸۰فیصد وعدوں کو پورا کردیا ہے اور باقی وعدے بھی جلد سے جلد پورے کردیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے قول وفعل میں کوئی فرق نہیں ہے۔
اس موقع پر شاہ آبا د نگر پنچایت کے صدر مطلوب احمد انصاری، رکن اسمبلی وجے سنگھ، سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر اومیندر سنگھ چوہان ،چمن خاں ،سنیل پانڈے اور وسیم خاں وغیرہ شامل ہیں۔