ہانگ کانگ؛ ہانگ کانگ کی رہنما کیری لام نے کہا ہے کہ ان کی حکومت بوڑھوں اور بچوں پر توجہ مرکوز کرے گی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہانگ کانگ میں کورونا وائرس کے انفیکشن میں اضافے اور بڑھتی ہوئی اموات کی شرح کو کم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں۔
اس سلسلے میں سنگ یی کے علاقے میں بڑے پیمانے پر ایک قرنطینہ مرکز قائم کیا گیاہے ۔ اس کے علاوہ سڑکوں، تفریحی مقامات اور اداروں میں ماسک اور دیگر پابندیوں پر سختی کردی گئی ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز 29ہزار 381 نئے کیس سامنے آئے اور 196 اموات ہوئیں۔ 2020 کے اوائل سے مجموعی طور پرساڑھے 3 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں ، جن میں سے زیادہ تر گزشتہ 2ہفتوں میں ہوئیں۔ہانگ کانگ میں 9 مارچ تک عالمی سطح پر مرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔ ہانگ کانگ میں زیادہ تر معمر شہریوں کو ویکسین نہیں دی گئی ہے۔