قاہرہ:مصر میں ایک ایسا بچہ پیدا ہوا ہے جس کے 4 گردے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق مصر میں 4 ماہ کے بچے میں 2 کی بجائے 4 گردے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔مصر ٹوڈے کے مطابق بچے میں کئی علامات ظاہر ہونے کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹرز کو الٹراساؤنڈ اور سٹی اسکین کے بعد پتہ چلا کہ اس کے چار گردے ہیں۔ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ تاہم ابھی بچہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج ہے جبکہ ڈاکٹرز نے کسی آپریشن کے حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔









