لکھنؤ:14مارچ(یواین آئی) اترپردیش حکومت نے رنگوں کے تیوہار ہولی اور اللہ کے حضور اپنے گناہوں سے زیادہ سے زیادہ استغفار اور توبہ کی رات شب براءت کے پرامن انعقاد کے لئے سیکورٹی کے چست و درست انتظامات کئے ہیں۔
اڈیشنل چیف سکریٹری اونیش کمار اوستھی نے اتوار کی دیر رات اس سلسلے میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ریاست کے سینئر انتظامی و پولیس افسران کو ضروری ہدایات دیں۔
انہوں نے کہا کہ کئی اضلاع میں ہولی اور شب براءت ایک ساتھ 19مارچ کو منائے جائیں گے۔