واشنگٹن، 16 مارچ؛ امریکی سینیٹ نے یوکرین پر فوجی کارروائی پر روس اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کی مذمت میں ایک قرارداد منظور کی ہے۔سینیٹ نے یہ قرارداد منگل کو صوتی ووٹوں سے منظور کی۔
قابل ذکر ہے کہ ڈونیٹسک اور لوہانسک کو آزاد جمہوریہ قرار دینے کے بعد روس نے 24 فروری کو یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی شروع کر دی تھی۔