واشنگٹن، 22 مارچ ؛ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں روسی سفارت خانے نے کہا ہے کہ مغربی میڈیا میں ماریوپول میں مبینہ فلٹریشن کیمپ کی تعمیر سے متعلق خبریں غیر پیشہ ورانہ اور غلط ہیں۔
سفارتخانے نے کہا’’ہم نے یوکرین کے حکام کی طرف سے ماریوپول کے علاقے میں ہماری فوج کی طرف سے فلٹریشن کیمپ کی مبینہ تعمیر کے بارے میں امریکی میڈیا کے بیانات میں نوٹ کیا ہے۔ یہ رپورٹیں غیر پیشہ وارانہ اور جھوٹ کی تمام حدیں پار کرتی ہیں۔
سفارت خانے نے ٹیلی گرام پر اپنے بیان میں کہا کہ پریس ‘معلوماتی جنگ میں تمام ذرائع اچھے ہیں’ کے اصول کے مطابق کام کر رہا ہے۔
اس سے قبل، واشنگٹن پوسٹ، دی گارڈین اور دیگر میڈیا ہاؤسز نے رپورٹ کیا تھا کہ ماریوپول کے رہائشیوں کو مبینہ طور پر فلٹریشن کیمپوں میں لے جانے کے بعد روس ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔