اٹاوہ/مین پوری: سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے مضبوط قلعہ کے طور پر اپنی شناخت بنانے والے ضلع مین پوری سے پہلی بار جیت حاصل کرنے والے جئے ویر سنگھ کو یوگی حکومت میں وزارت سے نوازہ گیا ہے۔
کبھی سماج وادی پارٹی کے رسوخ والے اضلاع کے طور اپنی شناخت قائم کرنے والے آگرہ، اٹاوہ، فیروزآباد، قنوج،ایٹہ، فرخ آبادو غیرہ پارلیمانی سیٹوں پر بی جے پی کا پرچم لہرا رہا ہے لیکن مین پوری پارلیمانی سیٹ پر عرصے سے بی جے پی کی قبضہ کرنے کی منشی پوری نہیں ہوپارہی ہے۔
جئے ویر سنگھ ٹھاکر براردی سے تعلق رکھتے ہیں اور مین پوری پارلیمانی سیٹ پر ٹھاکر سماج کے ووٹروں کی خاصی تعداد ہے ۔