ممبئی(وارتا)بالی ووڈمیں عمران ہاشمی کا نام ایک ایسے اداکار کے طورپر شمارکیا جاتاہے جنھوں نے اپنی بولڈاداکاری سے ناظرین کے درمیان خاص شناخت قائم کی ہے۔ ۲۴؍مارچ ۱۹۷۹کو ممبئی میں پیدا ہوئے عمران ہاشمی بالی ووڈ کے مشہور فلمسازمہیش بھٹ اورمکیش بھٹ کے بھانجے ہیں ۔ عمران ہاشمی نے اپنے کیریئر کی شروعات بطورمعاون ہدایت کار ۲۰۰۲ میں آئی وکرم بھٹ کی فلم راج سے کی۔ بطوراداکارعمران ہاشمی نے اپنے کیریئر کی شروعات ۲۰۰۳ میںآئی بھٹ کیمپ کے بینر وشیش فلمس کی فلم فٹ پاتھ سے کی۔ فلم حالانکہ کوئی خاص کما ل نہیں دکھاسکی لیکن عمران ہاشمی کی سنجیدہ اداکاری کو ناظرین نے بیحد پسند کیا تھا۔ ۲۰۰۴ میں عمران ہاشمی کو ایک بار پھر سے وشیش فلمس کے بینر کے تحت بنی فلم مرڈرمیں کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں عمران ہاشمی کی جوڑی ملکہ شراوت کے ساتھ کافی پسند کی گئی ۔ فلم میں اپنی بولڈاداکاری سے عمران نے ناظرین کا دل جیت لیا۔ فلم سپرہٹ ثابت ہوئی۔
مرڈر کی کامیابی کے بعد عمران ہاشمی کی شبیہ فلم انڈسٹری میں کسنگ کنگ کے طورپربن گئی ۔ فلمسازوں نے ان کی اسی شبیہ کو اپنی فلموںمیں کیش کرانا شروع کردیا۔اس سلسلے میں ۲۰۰۵ میں آئی سپرہٹ فلم عاشق بنایاآپ نے میں عمران ہاشمی اورتنوشری دتہ کے درمیان کافی بولڈ اورکسنگ سین فلمائے گئے۔ ۲۰۰۶میںآئی فلم گینگیسٹر عمران ہاشمی کے کیریئر کی ایک اوراہم فلم ثابت ہوئی اس فلم میں عمران ہاشمی نے سنجیدہ کرداراداکرکے ناظرین کا دل جیت لیا۔ ۲۰۰۸ میںآئی فلم جنت عمران ہاشمی کے کیریئر کی قابل ذکر فلموںمیں شمار کی جاتی ہے اس فلم کے ذریعہ عمران ہاشمی نے کرکٹ میں ہورہی سٹے بازی کو دکھانے کی کوشش کی تھی ۔۲۰۱۰ میںآئی فلم ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی دوبارہ کے پہلے عمران ہاشمی پر الزام تھا کہ وہ صرف بولڈ اورکسنگ سین والے کردارہی اداکرسکتے ہیں لیکن اس فل میں اپنی بہترین اداکاری سے انھوں نے اپنے ناقدین کا منہ ہمیشہ کیلئے بند کردیا ۔ اس فلم میں عمران نے شعیب خان کا کرداراداکیاتھا جو انڈرورلڈ ڈان دائود ابراہیم سے متاثر تھا اس کے بعد عمران ہاشمی نے دی ڈرٹی پکچر ، جنت ۲؍اورراج ۳جیسی سپرہٹ فلموںمیںبھی اداکاری کی ۔ عمران کی آخری فلم گھن چکر ۲۰۱۳ میں ریلیز ہوئی ہے ۔ عمران کی آنے والی فلموںمیں مسٹر ایکس ، انگلی،شاطر،ہماری ادھوری کہانی وغیرہ شامل ہیں۔