پیانگ یانگ ؛ شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اس نے رہنما کم جونگ ان کے حکم پر سب سے بڑے بین براعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
اس کا مقصد اپنی صلاحیتوں کو مستحکم کرنا اور امریکا کے ساتھ طویل تصادم کے لیے خود کو تیار کرنا ہے۔شمالی کوریا کی سرکاری میڈیا نے جمعہ کے روز بتایا کہ کم جونگ اْن نے جمعرات کے روز بین براعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) کی ایک نئی قسم ہواسونگ17 کے تجربے کا خود مشاہدہ کیا۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا نے سال کی ابتدائی سہ ماہی میں ایک درجن سے زائد میزائل تجربات کرلیے ہیں۔ ادھر 2017ء کے بعد اس پہلے مکمل آئی سی بی ایم کے تجربے کی جنوبی کوریا اور جاپان کے علاوہ امریکا نے مذمت کی۔ اقو ام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوتیریس نے بھی اس کی مذمت کرتے ہوئے اسے سلامتی کونسل کی قراراداوںکیواضحخلاف ورزی قراردیا۔
خبررساں اداروں کے مطابق اقوام متحدہ سلامتی کونسل ایک ہنگامی میٹنگ طلب کرنے والی ، لیکن پیانگ یانگ کی مذمت یا اس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے سے متعلق کوئی بھی قرارداد شاید منظور نہ ہوسکے ، کیوں کہ روس اس پر ویٹو کردے گا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس میزائل کا کامیاب تجربہ پیانگ یانگ کی طرف سے شمالی کوریائی حکومت کے بانی کم ال سنگ کی ایک سو دسویں برسی کیتقریبات کی تیاریوں کا حصہ ہے، جو 15اپریل کو منعقد کی جائیں گی۔