لکھنؤ، 28 مارچ (یو این آئی) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور 18ویں اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کئے گئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو سمیت اسمبلی کے دیگر تمام نو منتخب ممبران نے آج اسمبلی میں حلف لیا۔
گورنر کی جانب سے نو مقرر کردہ پرو ٹیم اسپیکر رماپتی شاستری پیر کو اسمبلی میں یوگی اور اکھلیش سمیت تمام ممبران اسمبلی کو حلف دلائیں گے۔ اس کے بعد منگل کو پروٹیم اسپیکر شاستری اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب کراکے 18ویں اسمبلی کی تشکیل کا عمل مکمل کروائیں گے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ 403 رکنی اسمبلی کے لیے حال ہی میں ختم ہوئے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 255 سیٹیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ حکمراں جماعت کے طور پر بی جے پی کے منتخب لیڈر یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں نئی حکومت کی حلف برداری کے بعد اب 18ویں اسمبلی کی تشکیل کا باقاعدہ عمل نو منتخب اراکین کی حلف برداری اور نئے اسمبلی اسپیکر کے ساتھ ہی مکمل کیا جائے گا۔
انتخابات میں 111 ایم ایل اے جیتنے والی ایس پی ایوان میں اہم اپوزیشن پارٹی بن گئی ہے۔وہیں ایس پی صدر اکھلیش کو پہلے ہی اپوزیشن پارٹی کا لیڈر مقرر کیا جا چکا ہے۔
=