لڑکیوں کے اسکول کی بندش کے بعد افغانستان میں طالبان کی جانب سے ایک اور قدامت پسند اقدام سامنے آیا ہے جہاں انہوں نے تمام سرکاری ملازمین کو داڑھی رکھنے اور ڈریس کوڈ پر عمل کی ہدایت کردی۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کو ذرائع نے بتایا کہ طالبان کی اس ہدایت پر عمل نہ کرنے والوں کو نوکری سے نکالا جاسکتا ہے۔








