لکھنو؛راجدھانی میں گزشتہ چند مہینوں سے ہر طرف میٹرو سے متعلق گفتگو ہو رہی ہے ۔ریاستی حکومت نے اس کےلئے رقم بھی مختص کر دی ہے ۔ رہائشی ترقیات کو دو سو کروڑ اور ایل ڈی اے کو سو کروڑ روپئے میٹرو کےلئے دینے ہوں گے ۔میٹرو کی آمد کی خبر سے باشندوں میں جوش اور بے صبری سے اس کا انتظار ہے ۔ ٹریفک بد نظمی اور سڑک حادثا ت سے بچنے میں بھی میٹرو معاون ہوگی ۔اس سلسلے میں ہماری ٹیم نے عوام سے گفتگو کی تو انہوں نے کہا کہ ہمیں تو میٹرو کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے اس سے وقت بھی بچے گا ۔جیب پر زیادہ خرچ بھی نہیں آئے گا اس کے علاوہ بہت سی سہولیتیں مہیا ہوجائیں گی ۔
ذیشان حیدرکا کہنا ہے کہ میٹرو شروع ہونے کے بعد ٹریفک کا بہت بڑا مسئلہ حل ہوجائے گا جو سفر گھنٹوں میں پورا ہوتا ہے وہ چند منٹوں میں طے ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ آج کل سڑکوں پر نکلنا خطرے سے خالی نہیں ہے لیکن میٹرو سے عوام کو تحفظ ملے گا ۔
میثم کہتے ہیں کہ لکھنو¿ میں میٹرو کا تصور کرکے ہی خوشی کا احسا س ہوتا ہے ان کا ماننا ہے کہ میٹرو سے بہت وقت بچے گا ۔
سرور علی نے کہا کہ جن شہروں میں میٹرو ٹرین چلتی ہے وہاں لوگوں کا وقت بہت بچتا ہے اس کے ساتھ ہی راہ گیر محفوظ بھی رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہاں بھی میٹرو سے آسانیاں پیدا ہوں گی سڑک حادثات میں کمی آئے گی اور ٹریفک نظام میں اصلاح ہوگی ۔
رہبر نے بتایا کہ میٹرو سے ماحولیات میں آلودگی کم ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی اورپبلک ٹرانسپورٹ کے علاوہ لوگوں کے پاس کوئی تیسرا راستہ نہیں ہے لیکن میٹرو سے بہت اچھا متبادل ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کا خواب ہے کہ راجدھانی میں میٹرو سے سفرکریں ۔رضی جعفری نے کہا کہ میٹرو میں سفر جہاں آرام دہ ہوگا وہیں ہماری جیب پر بھی زیادہ اثر نہیں پڑے گا ۔
وقار پنجتن کا کہنا ہے کہ روز ٹریفک جام کی وجہ سے مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن میٹرو کے چلنے کے بعد ا سمیں بہت کمی آئے گی ۔ اے سی ہونے کی وجہ سے موسم کے قہر سے بھی راہ گیر محفوظ رہیں گے ۔