اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق میں اتوار سے ماہ مبارک رمضان شروع ہو رہا ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ کی دفتر کی رویت ہلال کمیٹی نے ہفتے کی شب نیا چاند نظر نہ آنے کا ذکر کرتے ہوئے اتوار سے ماہ مبارک رمضان کے آغاز کی اطلاع دی۔
رپورٹ کے مطابق، رویت ہلال کمیٹی نے پورے ملک میں جمعے کو غروب کے وقت مخصوص آلات سے چاند کو تلاش کیا لیکن کہیں بھی چاند نظر نہیں آيا، اس لئے ماہ شعبان 30 دن کا ہے اور رمضان مبارک کی پہلی تاریخ اتوار کو ہوگی۔
ادھر عراق میں آیت اللہ العظمی سیستانی کے دفتر نے بھی اتوار کو اس ملک میں پہلی رمضان ہونے کا اعلان کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ قطر، سعودی عرب، فلسطین، بحرین، کویت، شام، یمن، متحدہ عرب امارات، ترکی، آذربائیجان، اردن اور عمان نے آج سے ماہ مبارک رمضان شروع ہونے کا اعلان کیا ہے۔