لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر آر ایس ایس کے کنٹرول کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس کا ایجنڈا سماج میں تناؤپیدا کرنا ہے اور بی جے پی آر ایس ایس کے ایجنڈے کو ہی پورا کرنے کا کام کرتی ہے.
یہاں جاری بیان میں اکھلیش نے کہا کہ’اترپردیش میں بی جے پی کی دوسری پاری میں بھی اترپردیش کو مجرمانہ ریاست بنانے کا عمل جاری ہے۔
بی جے پی کی ‘مدر آرگنائزیشن’ آر ایس ایس ہے اور وہی اپنا کنٹرول رکھتا ہے۔
اس کا یجنڈا ہی سماج میں تناؤ پیدا کرنا ہے اور عوام کو سکھ چین کی زندگی بسر نہ کرسکے۔