بلندشہر:04اپریل(یواین آئی)اترپردیش کے ضلع بلند شہر کے سیانہ میں ایک پرائیویٹ بینک سے 13 لاکھ روپئے سے زیادہ کی لوٹ کی واردات کو انجام دینے والے بدمعاشوں کو پولیس نے 36گھنٹوں کے اندر رقم کے ساتھ گرفتار کرلیا۔
بلندشہر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار سنگھ نے پیر کو بتایا کہ سیانہ واقع اجیون اسمال فائنانس بینک لوٹنے والے تین شاطر لٹیروں کو پولیس نے مڈھ بھیڑ میں گرفتار کرلیا۔
ان کے قبضے سے پولیس نے لوٹ کے 1173500روپئے برآمد کرلئے۔