کشی نگر: اترپردیش کے ضلع کشی نگر کے سیورہی علاقے میں اتوار کو زمین تنازع میں دو گروپوں کے درمیان ہوئے پرتشدد جھڑپ میں ایک خاتون کی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو شدید طور سے زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پپراگھاٹ گاؤں میں دو گروپ کے درمیان لمبے عرصے سے زمینی تنازع چلا آرہا تھا۔
اتوار کو بھی دونوں گروپوں میں پہلے کہا سنی شروع ہوئی جس نے بعد میں پرتشدد جھڑپ کی شکل اختیار کرلیا۔