اپوزیشن رہنما و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا صدر مملکت عارف علوی سے نگراں وزیراعظم کی تقرری کیلئے موصول ہونے والے خط کے حوالے سے کہنا ہے کہ آئین شکن صدر کے خط کا جواب کیسے دیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر، عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر نے آئین شکنی کی ہے۔شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ہم تو آئین پرعمل کررہے ہیں، یہ کیسے ممکن ہے کہ صدرکے غیرآئینی خط کا جواب دیں۔
انہوں نے سپریم کورٹ سے گزارش کی کہ وہ کہ فل کورٹ بنائیں، فل کورٹ میں آئین شکنوں کو سزا ملے، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو۔
واضح رہے کہ صدر عارف علوی نے نگراں وزیراعظم کی تقرری کیلئے عمران خان اور شہباز شریف کو خط لکھا ہے، نگراں وزیراعظم کی تعیناتی عمران خان اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے ہوگی۔
قواعد کے مطابق کسی ایک نام پر3 دن میں اتفاق نہ ہو تو دونوں شخصیات دو دو نام کمیٹی کو بھیجیں گی۔کمیٹی اسپیکر قومی اسمبلی بنائیں گے، کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے 8 ارکان ہوں گے۔
3 اپریل کو قومی اسمبلی کے تحلیل کیے جانے کے پیش نظر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا وزیر اعظم عمران خان اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کو نگراں وزیر اعظم کے لیے موزوں شخص کی تجویز کے لیے خط pic.twitter.com/XXSHNcRrC4
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) April 4, 2022