سعودی عرب میں رواں برس عید الفطر 2 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔سعودی عرب کی موسمیاتی کمیٹی کے بانی اور سربراہ ڈاکٹر عبداللہ المسند نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’رواں برس عیدالفطر کب ہوگی؟ یہ وہ سوال ہے جو بہت سے لوگوں کی طرف سے اکثر پوچھا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی چھٹیوں، تقریبات اور ریزرویشن کا پہلے سے بندوبست کریں۔‘









