سماج وادی پارٹی میں مختلف پارٹیوں کے لیڈران کے شامل ہونے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ آج گونڈہ کے منکا پور نگر پنچایت کے چیئر مین کنور
نے اپنے تمام ساتھیوں کے کانگریس کو خیر باد کہہ کر سماجوادی پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ ان کے ساتھ کئی گاؤ ں کے پردھان ، بی بی سی اراکین سماجوادی پارٹی میں شامل ہوگئے اس کے علاوہ سابق رکن پارلیمنٹ قیصر گنج رانا ویر سنگھ کے بیٹے وشیشور گنج بہرائچ کے بلاک پرمکھ رانا اگم سنگھ، جرول کے محمد انیس راعینی اور انٹیک ریاستی سکریٹری شیلندرکمار سنگھ بھی سماجوادی پارٹی میں شامل ہوگئے۔