نئی دہلی، 08 اپریل (یو این آئی) قومی کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت ملک بھر میں 185.38 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیکے لگائے گئےہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 185 کروڑ 38 لاکھ 88 ہزار 663 کووڈ ویکسین دی گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے 1033 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہو کر 11 ہزار 492 ہو گئی ہے۔
یہ متاثرہ کیسز کا 0.03 فیصد ہے۔ یومیہ پوزیٹیوٹی ریٹ 0.24 فیصد ہو گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ دریں اثناء ایک ہزار 213 افراد نے کووڈ سے نجات پائی۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ دو افراد کووڈ سے ابھر چکےہیں۔ ریکوری ریٹ 98.76 فیصد ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں چار لاکھ 53 ہزار 582 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 79 کروڑ 29 لاکھ 63 ہزار 33 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔